پاکستان
30 مارچ ، 2012

مال روڈ پر ریلی، جاوید ہاشمی، خورشید قصوری، ابرار الحق کیخلاف مقدمہ درج

مال روڈ پر ریلی، جاوید ہاشمی، خورشید قصوری، ابرار الحق کیخلاف مقدمہ درج

لاہور … دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر تحریک انصاف کے رہنماوٴں جاوید ہاشمی، خورشید قصوری اور ابرار الحق کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمے میں تحریک انصاف کے 600 کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماوٴں جاوید ہاشمی، خورشید قصوری اور ابرار الحق لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی کی قیادت کررہے تھے ۔ مقامی انتظامیہ نے مال روڈ پر جلسے اور جلوس نکالنے پرپابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کی ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کے مذکورہ رہنماوٴں اور 600 کارکنان پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک دن پہلے مسلم لیگ کے ارکان صوبائی اسمبلی نے بھی مال روڈ پر جلوس نکالا تھا جس کے خلاف مقامی عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقامی عدالت نے پولیس سے جواب بھی طلب کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :