30 مارچ ، 2012
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا ، وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کیاجائے۔ اسلام آباد میں مختلف ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہاکہ کسی بھی فیصلے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا حکومت کی پالیسی ہے،وزیراعظم گیلانی نے ارکان پارلے منٹ کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ رابطے بڑھائیں۔