پاکستان
30 مارچ ، 2012

پشاور پیپلز لائرز فورم مردان کے 2 وکیل گورنر ہاوٴس میں گتھم گتھا

پشاور پیپلز لائرز فورم مردان کے 2 وکیل گورنر ہاوٴس میں گتھم گتھا

پشاور … پیپلز لائرز فورم مردان کے وکلاء گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کے بعد گورنر ہاوٴس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ پیپلز لائرز فورم مردان کے وکلاء نے صدر خواص خان کی سربراہی میں گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد وکلاء جیسے ہی جرگہ ہال کے قریب پہنچے کہ اس دوران تنظیمی امور پر دو وکلاء ایک دوسرے سے لڑ پڑے اور ایک دوسر ے پر گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی۔ تاہم موقع پر موجود دوسرے وکلاء نے بیچ بچاو کرایا۔

مزید خبریں :