22 جنوری ، 2014
کشمور…کمشور میں قومی شاہراہ پر بگٹی مہاجرین کا دھرنا جاری ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مہاجرین اپنے علاقوں میں جانے سے قبل رجسٹریشن کرائیں۔ تاہم مظاہرین کا کہنا ہے کہ اپنے ہی گھروں کو واپس جانے کے لیے رجسٹریشن نہیں کرائیں گے۔کشمور کے قریب قومی شاہراہ پر ڈیرہ موڑ کے مقام پر بگٹی مہاجرین نے اتوار کی صبح سے دھرنا دے رکھا ہے۔ دھرنے کے باعث ایک طرف قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوکر رہ گیا۔ بسوں اور مال بردار گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ مسافروں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں جو سخت سردی اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ دوسری جانب دھرنے کے شرکا بھی موسم کی سختیاں اور دیگر تکلیفیں جھیلنے پر مجبور ہیں۔ دھرنے کی وجہ سے کشمور کی کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں۔جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی دھرنے کی قیادت کررہے ہیں۔ مہاجرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ انھیں اپنے علاقوں میں واپس جانے نہیں دے رہی۔ تاہم انتظامیہ کا موقف ہے کہ کسی کو اپنے گھروں کو واپس جانے سے نہیں روکا گیا۔ تاہم مہاجرین کو پہلے رجسٹریشن کرانی ہوگی۔
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی دھرنے کی قیادت کررہے ہیں۔ مہاجرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ انھیں اپنے علاقوں میں واپس جانے نہیں دے رہی۔ تاہم انتظامیہ کا موقف ہے کہ کسی کو اپنے گھروں کو واپس جانے سے نہیں روکا گیا۔ تاہم مہاجرین کو پہلے رجسٹریشن کرانی ہوگی۔