31 مارچ ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…پینٹنگ کلرز سے بننے والی تصو یریں توہم دیکھتے ہی رہتے ہیں لیکن امریکی ریاست نیویارک کی ایک مصورہ Judith Braun نے کوئلے کی مدد سے دیوہیکل پینٹنگ بناکر سب کو حیران کر دیا ہے۔ اس مصورہ نے کوئلے کو کسی بھی بر ش کی مدد کے بغیر اپنی انگلیوں سے کینوس پر اس طرح مہارت سے استعما ل کیا کہ ایک منفرد اور دلکش شاہکار ابھر کر سامنے آگیا۔ مکمل طور پر کوئلے سے بنا 48فٹ لمبا اور 12فٹ اونچا یہ فن پارہ آرٹسٹ کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔واضح رہے کہ یہ مصورہ اپنی انگلیوں کی مدد سے نِت نئی اشیاء کو استعمال کرتے ہوئے پینٹنگز بناتی ہیں اور یہی انفرادیت ان کی وجہ شہرت ہے۔