پاکستان
29 جنوری ، 2014

ہری پور میں تحریک انصاف کی جیتی نشست مسلم لیگ ن لے اڑی

ہری پور میں تحریک انصاف کی جیتی نشست مسلم لیگ ن لے اڑی

ہری پور …ہری پور میں تحریک انصاف کی جیتی ہوئی سیٹ مسلم لیگ ن لے اڑی۔ 7پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کے بعد ن لیگ کے عمر ایوب کامیاب، راجا عامر زمان کے بجائے عمر ایوب خان اسمبلی میں بیٹھیں گے۔ خیبرپختونخوا کے حلقہ این اے 19 ہری پور کے سات پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کرائی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عمر ایوب غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب ہوگئے۔ 11 مئی 2013ء کے عام انتخابات میں این اے 19 ہری پور کے 546 پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ہوئی تھی۔ یہاں پاکستان تحریک انصاف کے راجا عامر زمان کو برتری حاصل تھی۔ تاہم دھاندلی کے الزامات کے باعث آج 7پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کرائی گئی جس کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نے امیدوار عمرایوب کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس سے قبل 546پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے راجا عامر زمان نے ایک لاکھ 16 ہزار 345 ووٹ جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عمر ایوب خان نے ایک لاکھ 14 ہزار 572 ووٹ حاصل کئے تھے۔

مزید خبریں :