30 جنوری ، 2014
اسلام آباد…پی ٹی سی ایل کا دنیا کی دیگر بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ زیر سمندر کیبل سسٹم کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن لمیٹڈ نے آئی سی ٹی سروس فراہم کرنے والی دنیا کی دیگر بڑی ٹیلی کام آپریٹرز کمپنیوں کیساتھ مل کر سب میرین کنسورشیم کی تعمیر کامعاہدہ کیا ہے جس پر دستخط بھی کر دیئے گئے ہیں ۔اس زیر سمندر کیبل سسٹم منصوبے پر کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی جس سے پاکستان میں آئندہ انفارمیشن کمیونی کیشن کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اس ایشیاافریقا یورپ ون نامی نئے کیبل سسٹم سے نہ بین الاقوامی ڈھانچے میں بہتری آئیگی ۔