کاروبار
31 جنوری ، 2014

ملکی زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے

ملکی زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے

کراچی…بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگئے ۔اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد زر مبادلہ ذخائر 7 ارب 99 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔مرکزی بینک کے ذخائر 14 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی کمی سے 3 ارب 17 کروڑ ڈالر کے ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈالر کے ذخائر میں کمی کی وجہ قرضوں کی ادائیگی ہے جبکہ ڈالر کی ترسیل بھی توقعات سے کم ہے۔

مزید خبریں :