کاروبار
31 جنوری ، 2014

قائم مقام گورنر کا اعلان آج کیا جائے گا

قائم مقام گورنر کا اعلان آج کیا جائے گا

اسلام آباد…اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر کا اعلان آج کیا جائے گا جو قوانین کے مطابق تین ماہ کے لئے ہو گا - حکومت نے گورنر کی مستقل تقرری پر بھی غور کرناشروع کر دیا ہے۔یٰسین انور کا بحیثیت گورنر اسٹیٹ بینک آج آخری دن ہے اور آج ہی تین ڈپٹی گورنر ز قاضی مقتدر، اشرف وتھرا اور سعید احمد میں سے کسی ایک کو قائم مقام گورنر بنادیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مقابلہ اشرف وتھرا اور سعید احمد کے درمیان ہے۔ قائم مقام گورنر کا تقرری کے فورا ً بعد پہلا کام آئی ایم ایف سے ملک کی معیشت پر بات چیت کرنا ہے۔ آئی ایم ایف سے بات چیت کا آغاز کل سے دبئی میں ہوگا، آئی ایم ایف کی ٹیم نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد پاکستان آنے سے معذرت کر لی ہے۔دوسری جانب حکومت نے اسٹیٹ بنک کے مستقل گورنر کے لئے منیر کمال، سعید اقبال اشرف اور ملک کوثر اقبال کے ناموں پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :