31 جنوری ، 2014
اسلام آباد…وزارت خزانہ کی جانب سے اشرف محمود وتھرہ کو قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کردیا گیا ہے، اشرف محمود وتھرہ اس سے پہلے بطور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک خدمات انجام دے رہے تھے۔تجزیہ کار وں کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کو آئی ایم ایف سے مذاکرات، گرتے ہوئے ملکی ڈالر کے ذخائر اور مہنگائی کو لگام لگانے جیسے چیلنچز کا سامنا ہے۔