02 فروری ، 2014
پشاور…پشاور کے علاقے جمیل چوک میں ایک زیرِ تعمیر عمارت کی چھت گر گئی، ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آج صبح جمیل چوک کے قریب ایک بڑی عمارت کی چھت گر گئی۔ فوری طور پر 20 افراد کو نکال لیا گیا جو معمولی زخمی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملبے تلے اب بھی کئی افراد دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔