کاروبار
03 فروری ، 2014

کراچی سمیت سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند

کراچی سمیت سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند

کراچی …کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن آج صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیے گئے ۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق سی این جی شیڈول کے تحت سندھ بھر میں پیر کی صبح 8 بجے سے لیکر منگل کی صبح تک صوبے بھر میں سی این جی کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں مزید کمی آنے پر سی این جی شیڈول میں تبدیلی کی جا سکتی ہے کیونکہ اس وقت گھروں میں گیس کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے ہفتے میں 2 سے تین دن سی این جی بند رکھنا پڑ رہی ہے۔

مزید خبریں :