پاکستان
04 فروری ، 2014

ممبئی میں پاکستانی بینڈ پر حملہ ، تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں،پاکستان

ممبئی میں پاکستانی بینڈ پر حملہ ، تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں،پاکستان

اسلام آباد…ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ شیو سینا کی طرف سے پاکستانی فنکاروں کو ہراساں کرنے کا واقعہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، شیو سینا پہلے بھی ایسا منفی رویہ دکھا چکی ہے۔ ممبئی پریس کلب میں پاکستانی صوفی بینڈ کی پرفارمنس پر شیو سینا کے حملے پر رد عمل میں ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات شیو سینا کی پالیسی میں شامل ہیں، واقعے کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ممبئی پریس کلب میں شیو سینا کے کارکن اس وقت گھس آئے جب پاکستانی بینڈ کے گٹارسٹ میکال حسن نے پہلے پاک بھارت صوفی بینڈ کے قیام کا اعلان کیا۔ شیو سینا کے کارکنوں کا مطالبہ تھا کہ صوفی بینڈ واپس جائے۔

مزید خبریں :