پاکستان
05 فروری ، 2014

آج یوم یک جہتی کشمیر منایاجارہاہے

 آج یوم یک جہتی کشمیر منایاجارہاہے

اسلام آباد…کشمیریوں کے ساتھ معاشرتی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کے اظہار کے لیے آج یوم یک جہتی کشمیر منایاجارہاہے۔ حکومت پاکستان کا موقف ہے کہ کشمیرپرایساکوئی فیصلہ نہیں کیاجائیگا جس سے کشمیریوں کی دل آزاری ہو۔ دنیا بھر میں پاکستانی شہری آج کشمیریوں کیساتھ یک جہتی کادن اس عہد کی تجدید کیساتھ منارہے ہیں کہ پاکستان کشمیریوں کے ہر فیصلے کا احترام کرتا ہے اور انہیں آزادی کاحق ملنے تک ہرسطح پران کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ کشمیریوں کیساتھ یک جہتی کے اظہارکیلئے ملک بھرمیں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ کشمیریوں کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری آنی چاہئے لیکن مسئلہ کشمیرکاترجیحی بنیادوں پرحل ضروری ہے۔ 5 فروری کو پاکستان کی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتیں بھی ایک ساتھ بھارت کویہ پیغام دیتی ہیں کہ وہ کشمیری عوام کیساتھ ہیں اوراس تنازعے کاجلد حل ضروری ہے۔

مزید خبریں :