07 فروری ، 2014
پشاور…پشاور کے علاقہ دانش آباد میں گھر کے باہر بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے گھر کے مین گیٹ کے سامنے بارودی مواد رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا، جس کے باعث گھر کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔