پاکستان
07 فروری ، 2014

کراچی : سہراب گوٹھ رینجرز آپریشن، 8 افرادزیرحراست،بھاری اسلحہ برآمد

کراچی : سہراب گوٹھ رینجرز آپریشن، 8 افرادزیرحراست،بھاری اسلحہ برآمد

کراچی …کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقع حسن نعمان کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں سمیت 8 افراد کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔رینجرز نے خفیہ اطلاع پر سہراب کے علاقے حسن نعمان کالونی میں ٹارگٹَیڈ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم نتظیم سمیت 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 27 ہتھیار اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔ رینجرز کا سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :