کھیل
08 فروری ، 2014

سوچی اولمپکس 2014کاآغاز ہوگیا

سوچی اولمپکس 2014کاآغاز ہوگیا

سوچی…روس کے شہر سوچی میں سرمائی اولمپکس ،کچھ شکایات،کچھ انتظامی مشکلات کے باوجود شروع ہوگئے۔افتتاحی تقریب کے دوران شائقین کو اس وقت حیرت اور انتظامیہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اولمپکس کے نشان ،پانچ رنگز ،کو روشن کیا گیا مگر صرف چار رنگز ہی روشن ہو سکے،ایک رنگ تکنیکی خرابی کے باعث روشن نہیں ہو سکا ا،اولمپکس کی رپورٹنگ کے لیے آئے کچھ صحافیوں نے ٹوئٹر پر ہوٹل میں بد انتظامی کی بھی شکایات کی ہیں، دوسری جانب روس نے امریکا سے اپنے کھلاڑیوں کو بھیجی جانے والی 'یونانی دہی' کے پانچ ہزار کپ مناسب کسٹم سرٹیفکیٹ نہ ہونے باعث روک لئے ہیں۔

مزید خبریں :