08 فروری ، 2014
کراچی…کراچی کی مقامی عدالت نے مبینہ ٹارگٹ کلرشجاعت ہاشمی کی پولیس مقابلہ کیس میں ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج وسطی نے پولیس مقابلہ کیس ملوث سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے شجاعت ہاشمی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو پچاس ہزار روپے زرضمانت جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ ملزم پر نیوکراچی میں پولیس مقابلے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ملزم کو پولیس نے خطرناک ملزم قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وہ سو سے زائد ٹارگٹ کلنگزمیں ملوث ہے۔ ملزم کے خلاف درجن سے زائد قتل کے مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں بھی زیر سماعت ہیں۔