09 فروری ، 2014
خیبرایجنسی…خیبرایجنسی میں کل سے تین روزہ انسدادپولیومہم کا آغازہوگا۔خیبر ایجنسی میں پیر سے تین روزہ انسدادپولیومہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ مہم میں ایک لاکھ ستائیس ہزار بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے۔ ایجنسی سرجن ڈاکٹر محمد رحمن کے مطابق خیبر ایجنسی میں کل سے تین روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جس کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مہم میں ایک لاکھ ستائیس ہزار بچوں کو پولیوسے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے لئے 325ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔تاہم تحصیل باڑہ کے بیشتر علاقوں میں امن وامان کی ابتر صورتحال کے پیش نظر مہم معطل رہی گا۔