پاکستان
11 فروری ، 2014

کراچی :آستانے پر، فائرنگ کے ملزمان کے خاکے تیار

کراچی :آستانے پر، فائرنگ کے ملزمان کے خاکے تیار

کراچی…کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں آستانے پر فائرنگ کے ملزمان کے خاکے تیار کرلئے گئے ہیں،پولیس کے مطابق ملزمان کے خاکے سی پی ایل سی اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کئے گئے ہیں ۔ خاکوں کے مطابق ا یک ملزم کی عمر 25 سے 30 سال ہے،رنگ گندمی اوردرمیانی جسامت کا مالک ہے اور چہرے پر ہلکی مونچھیں ہیں ، جبکہ دوسرے ملزم کی عمر 30 سے 35 سال ہے گندمی رنگ اور قد 5فٹ 5 انچ اور درمیانی جسامت کا مالک ہے جبکہ اس کے چہرے پر مونچھیں اور داڑھی ہے ۔

مزید خبریں :