11 فروری ، 2014
پشاور …پشاور کا شمع سینما ماضی میں بھی کئی حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔ کئی بار احتجاجی مظاہروں اور فسادات کے دوران اس سینما پر حملے کیے گئے۔ منگل کی سہ پہرنشانہ بننے والا پشاورمیں پجگی روڈپرواقع شمع سینما ماضی میں بھی کئی مرتبہ حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔ شمع سینما مشہور سیاسی بلور خاندان کی ملکیت ہے۔ چندبرس قبل گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کے دوران شمع سینما مظاہرین کے غیض وغضب کا نشانہ بنا جب نہ صرف سینماکوآگ لگائی گئی بلکہ توڑپھوڑبھی کی گئی جبکہ 21ستمبر2013ء کو یومِ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر بھی شمع سینما پر حملہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ افغانستان پر روس کے حملے کے بعد پاکستان میں جب حملے ہو رہے تھے تب بھی ان سینماوں کونشانہ بنایا گیا تھا۔