صحت و سائنس
12 فروری ، 2014

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں انسداد پولیومہم کا تیسرا دن

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں انسداد پولیومہم کا تیسرا دن

پشاور…وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں آج تیسرے روز بھی انسداد پولیومہم جاری ہے۔ محکمہ صحت فاٹا حکام کے مطابق قبائلی علاقوں میں آج تیسرے روز بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے، جس میں 7 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ مہم کے لئے دوہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، تاہم شمالی اور جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث مہم معطل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :