صحت و سائنس
14 فروری ، 2014

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈینگی لاروا کی تصدیق کر دی

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈینگی لاروا کی تصدیق کر دی

پشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے محکمہ صحت کو الرٹ کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت شوکت یوسف زئی نے جیو نیوز سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ صوبے میں ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوئی ہے۔ اس وائرس کے خاتمے کے لیے پالیسی بنائی جارہی ہے جس کے تحت افغانستان سے آنے والے ٹائروں کو چیک کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا زیادہ تر پانی سے بھرے ٹائروں میں پرورش پاتے ہیں اور ایسے ٹائروں کو جلا یا جا ئے گا تاکہ یہ وائرس ایک شہر سے دوسرے میں پھیل نہ سکے۔

مزید خبریں :