14 فروری ، 2014
نیو یارک…معروف امریکی نیلام گھر ہیریٹیج آکشنز کے تحت لیجنڈری باکسر محمد علی کے تاریخی دستانے نیلامی کیلئے پیش کردیئے گئے ہیں۔محمد علی نے یہ تاریخی و یادگاری دستانے اپنی پہلی ہیوی ویٹ چمپئن شپ میں باکسر سونی لسٹن کیخلاف 25فروری1964ء کو ہونے والے میچ میں پہنے تھے۔22فروری کو ہونے والی نیلامی میں محمد علی کے یہ یادگاری دستانے کم و بیش5لاکھ ڈالرتک فروخت ہوجانے کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں جبکہ فی الحال ان کی بولی1لاکھ 70ہزار ڈالرتک پہنچ چکی ہے۔