16 فروری ، 2014
نیویارک …سائنسدانوں کا کہنا ہے چھاتی کے سرطان کے علاج کیلئے ہلدی کے اجزا سے تیار کی گئی دوا فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔’کینسر پریوین شن جرنل‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ہلدی میں موجود کیمیائی مادہ’کرکیومن‘ کینسرکا علاج کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ ”لوئی ویل یونیورسٹی“ کینٹکی کے سائنسدانوں نے کرکیومن سے بھرے کیپسول تیار کیے ہیں۔ محققین کے مطابق ہلدی ان ہارمون کے اثرات کو محدود کر دیتی ہے جو سرطان کی گلٹیاں بننے میں مدد کرتے ہیں۔ ہلدی پاوٴڈر الزائمر کی روک تھام، جوڑوں کے درد اور جگر کی سوزش میں بھی بے حد فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔