صحت و سائنس
19 فروری ، 2014

لاہور :میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی اور انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن اسٹڈیز کا سیمینار

لاہور :میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی اور انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن اسٹڈیز کا سیمینار

لاہور…لاہور میں میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن اسٹڈیز کے زیر اہتمام ملکی آبادی اور مجموعی صحت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے سیمینار میں خواتین کے مسائل، بچوں کی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق امور پر اظہار خیال کیا گیا۔ ان مسائل کے حل کے لیے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن کی جانب سے ترتیب د یا گیا شماریاتی نظام متعلق اداروں میں متعارف کرانے کے بارے میں آگاہی دی گئی ۔انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر عبدالباسط خان کا کہنا تھا کہ اس نظام کے تحت در پیش مشکلات کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :