20 فروری ، 2014
لاہور… لاہورمیں پاکستان ٹیم ایشیاکپ کی تیاری میں مصروف ہے، میڈیا پر گراوٴنڈ میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے لیکن من پسند افراد پویلین تک جا سکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا مختصر دورانیے کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے، لیکن یہ کیمپ کبھی کبھی فوٹو سیشن میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ میڈیا کو تو گراونڈ کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں لیکن پی سی بی کے سیکورٹی اہل کاروں کے من پسند لوگ بلاجھجک گراؤنڈ میں جا سکتے ہیں۔گرین شرٹس کوایشیاکپ کیلئے صرف چاردن ملے، میڈیا کوتو گراونڈمیں داخلے سے روک دیاگیا کہ کہیں کھلاڑی ڈسٹرب نہ ہوجائیں، شاید سیکورٹی خدشات کی وجہ سے بھی ایساکیاجاتاہے لیکن پی سی بی کے سیکورٹی اسٹاف نے اپنے چہیتوں کو تو پویلین کے پاس جانے کی بھی اجازت دے رکھی ہے، تاکہ وہ کھلاڑیوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں اورگپ شپ لگائیں، یعنی اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنے اپنوں کو۔