دلچسپ و عجیب
21 فروری ، 2014

سوا دو فٹ قد کا دلہا اور ڈھائی فٹ کی دلہن کی شادی ہوگئی

سوا دو فٹ قد کا دلہا اور ڈھائی فٹ کی دلہن کی شادی ہوگئی

فیصل آباد …فیصل آباد میں سوا دو فٹ قد کا دلہا اور ڈھائی فٹ قد کی دلہن شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ خوشی کے اس موقع پردولہامیاں بے قابو ہوکر باراتیوں کے ہمراہ بھنگڑے ڈالنے لگے۔ کہتے ہیں کہ دینے والا جب بھی دیتا ہے، دیتا چھپر پھاڑ کے اور اوپر والے کا کرم ہوگیا فیصل آباد کے 48سالہ ریحان نجم پر۔ ریحان نجم کا قد صرف سوا دو فٹ ہے۔ وہ برسوں سے کنوارا تھا۔ گھر والوں کو ریحان کے جوڑ کی دلہن دستیاب نہ تھی لیکن پھر وہ مل گئی۔ ریحان نجم نے آوٴ دیکھا نہ تاوٴ جھٹ منگی اور پٹ بیاہ پر راضی ہوا۔ شادی پر سارے خاندان کی خوشی دیدنی تھی۔ دلہے راجا تو اتنے خوش تھے کہ قدم قدم پربھنگڑے ڈالتے رہے۔ بارتیوں نے بھی موقع کا خوب فائدہ اٹھایا۔ دلہے کے دادا نے پوتے کو کامیاب زندگی گزرنے کی دعائیں دیں۔ رخصتی کے موقع پر دلہن رونے کے بجائے اپنے چلبلے سرتاج کی حرکتوں پر ہنس پڑی۔ چھوٹے قد والے جوڑے کی شادی میں اہل علاقہ نے بھی بھرپورشرکت کی۔

مزید خبریں :