صحت و سائنس
23 فروری ، 2014

دل کے ٹرانسپلانٹ کی سہولت کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے،مشیر صحت پنجاب

دل کے ٹرانسپلانٹ کی سہولت کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے،مشیر صحت پنجاب

ملتان…مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ ہارٹ ٹرانس پلانٹ کو پاکستان میں کامیاب بنانے کیلئے حکومت جس حد تک تعاون کرسکے گی کرے گی۔ملتان کے نشتر اسپتال ایڈیٹوریم ہال میں منعقدہ بین الااقوامی کارڈیو ویسکولر کانفرنس میں خطاب کرتے مشیر صحت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صحت کے شعبہ ترقی دینے کے لئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں اس سلسلہ میں جو بھی تعاون درکار ہو گا پنجاب حکومت لازمی تعاون کرے گی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملتان ڈاکٹر رانا الطاف پروفیسر ڈاکٹر حیدر زمان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل کا ٹرانس پلانٹ ہمارا دیریہ خواب ہے جس کو پنجاب حکومت کے تعاون سے ہی پورا کیا جا سکتا ہے۔ تین روزہ کانفرنس میں دل کے ماہرین کے علاوہ سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں :