کھیل
25 فروری ، 2014

ایشیا کپ کرکٹ میں آج پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا

ایشیا کپ کرکٹ میں آج پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا

ڈھاکا…ایشیا کپ کرکٹ میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا۔ یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ سے قبل تمام کھلاڑیوں کا فٹ ہونا خوش آئند ہے جبکہ منیجر ذاکر خان کا کہنا تھا کہ وہ بنگلادیش میں ٹیم کی سیکورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہیں ۔

مزید خبریں :