28 فروری ، 2014
کراچی …کراچی میں ایم ٹی خان روڈ پر مشینری لے جانے والا ٹرک پیڈسٹرین برج سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایم ٹی خان روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ٹریفک جام ہوگیا ہے اور لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔