پاکستان
28 فروری ، 2014

پرویز مشرف فوج کے سابق سپہ سالار ہیں، غدار نہیں: شجاعت

پرویز مشرف فوج کے سابق سپہ سالار ہیں، غدار نہیں: شجاعت

کراچی…مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف فوج کے سابق سپہ سالار ہیں، غدار نہیں، ان پر غداری نہیں آئین شکنی کا مقدمہ چلایا جائے۔ چوہدری شجاعت حسین معروف بلڈر ملک ریاض کے ذاتی طیارے میں لاہور سے کراچی پہنچے۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے پرویز مشرف کے معاملے پر یوٹرن نہیں بلکہ رائٹ ٹرن لیا ہے، مشرف کا معاملہ پوری فوج کا معاملہ ہے، فوج کے سپاہی کو کون بتائے گا کہ آرٹیکل 6 کیا ہے؟ کراچی میں بد امنی کے سوال پر چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن ا امان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اسے حل بھی سیا ست دانوں کو ہی کرنا چاہئے۔ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے انکشافات پر چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے ذاتی معاملات میں مداخلت پسند نہیں کرتے، یہ اس طرح کی باتیں کرتے کا وقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات میں گڑبڑ ہوگئی ہے، دیکھیں آگے کیا کیا ہوتا ہے۔

مزید خبریں :