پاکستان
01 مارچ ، 2014

جمرود میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،12اہلکار جاں بحق،متعدد زخمی

جمرود میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،12اہلکار جاں بحق،متعدد زخمی

خیبر ایجنسی…خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں انسداد پولیو مہم کو سیکیورٹی دینے والے خاصہ دار فورس کے اہلکاروں پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 12 اہلکاروں کو جاں بحق کر دیا ،ِحملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہو ئے۔انسداد پولیو مہم کی ٹیم کو خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں نشانہ بنایاگیا جہاں فائرنگ اوردھماکوں میں 12اہلکار جاں بحق اور متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ لاشوڑہ میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں۔ دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔دھماکوں میں خاصہ دار فورسز کی 2گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔زخمی اہلکاروں کوپشاور کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکوں کے بعد خاصہ دار فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :