پاکستان
01 مارچ ، 2014

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے،افتخار محمد چوہدری

 بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے،افتخار محمد چوہدری

خانیوال… سابق چیف جسٹس پاکستان افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے،خانیوال ڈسٹرکٹ بارسے خطاب کرتے ہو ئے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دیانتدارانہ حکومت کا ہونا ضروری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بدعنوانی انتخابات سے شروع ہوتی ہیں اوراقتدار میں عروج پرپہنچ جاتی ہیں،جو حکومت میں آتا ہے اقرباپروری، بدعنوان،رشوت کو ہوا دیتا ہے،بدعنوانی ختم ہونے کا نام نہیں لیتی،بدقسمتی سے سیاستدانوں نے ملک کو پستیوں کی طرف دھکیلا،انتخابات میں ووٹرز کو سبز باغ دکھائے جاتے ہیں،انتخابات کے بعد ووٹرز کا حال کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا،سابق چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ دیانتدار حکومت کو موجودگی وقت کی اشد ضرورت ہے۔

مزید خبریں :