پاکستان
01 مارچ ، 2014

پنجاب حکومت نے یوتھ فیسٹیول کے نام پر اربوں اڑا دیئے،پر ویز الٰہی

 پنجاب حکومت نے یوتھ فیسٹیول کے نام پر اربوں اڑا دیئے،پر ویز الٰہی

لاہور… مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء ،سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں، اربوں روپے یوتھ فیسٹیول پر اڑا دیئے، اس سے نئے اسپتال اور اسکول بن سکتے تھے۔مسلم لیگ ہاوٴس لاہور میں لیبر کنونشن سے خطاب کرتے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت پنجاب نے اربوں روپے لگانا تھے تو تمام اضلاع میں ا سپورٹس کو فروغ دیا جاتا ، شیخ چلی کی طرح منصوبے بنائے جاتے ہیں ، اب خدمت کارڈ بنا کر لوگوں کو پانچ سو روپے ماہانہ دینگے اس سے تو دس کلو آٹا بھی نہیں آتا،اس موقع پر چوہدری ظہیر الدین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کو چھوڑ کر جانے والے واپس آنا شروع ہوگئے لیکن اب ساتھ نہ چھوڑنے والوں کے بعد جگہ ملے گی ۔

مزید خبریں :