پاکستان
01 مارچ ، 2014

کراچی:ناگن چورنگی میں شہری کی ہلاکت میں ملوث رینجرز اہلکار گرفتار

کراچی:ناگن چورنگی میں شہری کی ہلاکت میں ملوث رینجرز اہلکار گرفتار

کراچی…کراچی کے علاقے ناگن چورنگی میں شہری کی ہلاکت میں ملوث رینجرز اہلکار کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی مقدس حیدرکا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی پر شہری کو فائرنگ سے ہلاک اور مقتول کی اہلیہ کو زخمی کرنے کا ملزم رینجرز اہلکار گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم رینجرز اہلکار رحم نور کی گرفتاری قتل خطا اور خاتون کو زخمی کرنے پر ہوئی۔ ملزم رینجرز اہلکار کے خلاف زیر دفعہ 319 اور 337 ایچ مقدمہ درج ہے۔ اہلکار نے جس سب مشین گن سے فائرنگ کی وہ ضبط کرلی گئی۔

مزید خبریں :