پاکستان
01 مارچ ، 2014

تربت میں ایف سی کی کاروائی ،11 غیر ملکی گرفتار ،اسلحہ برآمد

 تربت میں ایف سی کی کاروائی ،11 غیر ملکی گرفتار ،اسلحہ برآمد

تربت…بلوچستان کے ضلع تربت میں ایف سی نے کاروائی کرتے ہوئے گیارہ غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر تربت اور گرد نواح میں ایرانی مغوی اہلکاروں کی تلاش کے سلسلے میں سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران گیارہ غیر ملکی باشندے گرفتار کرلئے گئے، جس میں سے دو افراد کا تعلق تنزانیہ اور ایک کا یمن سے ہے جبکہ باقی گرفتار افراد کی شہریت کی تصدیق کی جارہی ہے، گرفترا افراد کے قبضے سے چار ایس ایم جی رائفل، ایک آرپی جی سیون بمعہ تیرا راکٹ، ایک ایل ایم جی، گولیوں کے راونڈز،تھورایا سیٹ اور کچھ خفیہ دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں ۔

مزید خبریں :