پاکستان
01 مارچ ، 2014

اسلام آباد سے گرفتار 7ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد سے گرفتار 7ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد…انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی سے گزشتہ روز گرفتار کئے گئے 7 ملزمان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیاہے۔ اسلام آباد میں 7 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان کے سامنے پیش کیاگیا۔گزشتہ رات پولیس نے ایک سرچ آپریشن کے دوران 7 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

مزید خبریں :