صحت و سائنس
01 مارچ ، 2014

کراچی :پولیو مہم،24 یونین کونسلوں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

کراچی :پولیو مہم،24 یونین کونسلوں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

کراچی…کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران 24یونین کونسلوں میں دفعہ 144کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران اتوار کو شہر کی 24یونین کونسلوں میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق اتوار کی صبح 8بجے سے شام چھ بجے تک ہوگا۔ پابندی گڈاپ ٹاوٴن کی یوسی 4گجرو، یوسی 5سنوگل، یوسی 8 منگھوپیر، گلشن اقبال کی یوسی 10 پہلوان گوٹھ، یوسی 11میٹرول، یوسی 12گلزارہجری، یوسی 13صفورا گوٹھ، بلدیہ ٹاوٴن کی یوسی 1گلشن غازی، یوسی 2اتحاد ٹاوٴن، یوسی 3 اسلام نگر، یوسی 4نال آبادی، اورنگی ٹاوٴن کی یوسی 1مومن آباد، یوسی 13بلوچ گوٹھ، یوسی 2ہریانہ کالونی، سائٹ ٹاوٴن کی یوسی 7بنارس، یوسی 8قصبہ کالونی، یوسی 9اسلامیہ کالونی، بن قاسم ٹاوٴن کی یوسی 2ریڑھی گوٹھ، یوسی 3 بھینس کالونی، یوسی 4 قائد آباد، لانڈھی ٹاوٴن کی یوسی 1 مظفرآباد، یوسی 2 مسلم آباد صدر ٹاوٴن کی یوسی 9سول لائن اور گلبرگ ٹاوٴن کی یوسی 8 شفیق محل ہوگی۔

مزید خبریں :