صحت و سائنس
02 مارچ ، 2014

ملتان میں سوائن فلو میں مبتلا افراد کی تعداد 5 ہو گئی

ملتان میں سوائن فلو میں مبتلا افراد کی تعداد 5 ہو گئی

ملتان…ملتان میں سوائن فلو کا ایک اور مریض سامنے آیا ہے جس کے بعد اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ملتان کے نشتر اسپتال میں سوائن فلو کے مریضوں کے لئے وارڈ نمبر 27 کو آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسپتال میں خانیوال سے لائے گئے ایک اور شخص محمود الحسن میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔ 14 فروری کو تونسہ سے آنے والی فرح کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔ باقی دو مریضوں میں نسرین اور صابر حسین کا تعلق ملتان کے ایک ہی گھر سے ہے۔ نسرین چند روز پہلے سوائن فلو سے جاں بحق ہونے والی خاتون حمیرا کی بہن ہے۔ سوائن فلو میں مبتلا ایک خاتون نجی اسپتال میں بھی زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں :