پاکستان
02 مارچ ، 2014

کراچی کا موسم ابر آلود رہنے کا امکان

کراچی کا موسم ابر آلود رہنے کا امکان

کراچی…ملک بھر میں سردی کی شدت میں کمی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی کا موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت16 اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :