02 مارچ ، 2014
کراچی…صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آپریشن کے بہترنتائج آرہے ہیں جو باعث اطمنان ہے،کراچی میں مختصر گفتگو کرتے ہو ئے ممنوں حسین نے کہا آپریشن ایک سال تک جاری رہ سکتاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ گورنرسندھ عشرت العباد اچھے اقدامات کررہے ہیں،ان کی تبدیلی زیرغورنہیں۔