پاکستان
02 مارچ ، 2014

کراچی واٹربورڈکا کراچی میں پانی کے ناغہ سسٹم شروع کرنے کا اعلان

کراچی واٹربورڈکا کراچی میں پانی کے ناغہ سسٹم شروع کرنے کا اعلان

کراچی…کراچی واٹربورڈنے کل سے شہر کراچی میں پانی کے ناغے کا سسٹم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ،ترجمان واٹربورڈ کے مطابق ناغہ حب ڈیم سے پانی کی عدم فراہمی کے باعث کیاجارہاہے۔کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی ، مارٹن کوارٹر ز ، گارڈن اور لیاری میں کل پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ترجمان واٹر بورڈکے مطابق ناغہ سسٹم حب ڈیم سے یومیہ 100ملین گیلن پانی کی # عدم فراہمی کے باعث کیا جارہا ہے ،ترجمان واٹر بورڈ کا مزید کہناہے کہ پانی کی کمی کے باعث حب ڈیم سے چند روز میں پانی کی فراہمی مکمل بند ہوجائے گی۔

مزید خبریں :