پاکستان
02 مارچ ، 2014

جمشیددستی نے سستی شہرت کیلئے پارلیمنٹیرینز پر الزامات لگا ئے،ایاز صادق

 جمشیددستی نے سستی شہرت کیلئے پارلیمنٹیرینز پر الزامات لگا ئے،ایاز صادق

لاہور…اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کاکہنا ہے کہ جمشیددستی نے سستی شہرت کیلئے پارلیمنٹیرینز پر الزامات لگا ئے،ثبوت ملنے پر اللہ کو حاضر ناظر جان کر فیصلہ کریں گے ،پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج کے سالانہ کانووکیشن کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں معززلوگ رہتے ہیں، دستی صاحب کے پاس ایسا کوئی ثبوت تھا تو پہلے ان کے پاس لاتے،اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ جمشید دستی کو نوٹس موصول ہوگیاے،اگر وہ ثبوت پیش نہیں کرتے توانہیں مزید دونوٹس بھیجنے کے بعد انکا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :