پاکستان
02 مارچ ، 2014

سندھ پولیس میں ا سپیشل سکیورٹی یونٹ میں توسیع کا فیصلہ

سندھ پولیس میں ا سپیشل سکیورٹی یونٹ میں توسیع کا فیصلہ

کراچی…سندھ پولیس نے کراچی میں ا سپیشل سکیورٹی یونٹ میں توسیع اور اہلکاروں کیلئے سہولتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ا سپیشل سکیورٹی یونٹ میں توسیع کے تحت خواتین اہل کاروں کیلئے نئی بیرکس تعمیر کی جائیں گی۔ کراچی میں ایس ایس یو کی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔منصوبے کے تحت اہل کاروں کیلئے جمنازیم، 5 جنرل بیرکس، حجام اوردرزی کی دکانیں تعمیر کی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ منصوبہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے 90 روز میں مکمل ہوگا۔

مزید خبریں :