پاکستان
02 مارچ ، 2014

بلوچستان کی ثقافت کا دن: بلوچ عوام کو الطاف حسین کی مبارکباد

لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بلوچستان کی ثقافت کا دن منانے پر بلوچ عوام کو مبارکباد دی ہے۔ایک تہنیتی بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ بلوچستان شورش زدہ صوبہ ہے اور بلوچ عوام کی جانب سے اس صورتحال میں اپنی ثقافت منانا نہ صرف خوش آئند بلکہ خود کو قومی دھارے میں شامل رکھنے کا ثبوت ہے ، انھوں نے مزید کہا کہ یوم ثقافت منانا تہذیب اور شائستگی کی علامت اور ہر صوبے کے عوام کے لئے باعث فخر ہے ، بلوچوں کی ثقافت امن و محبت کا پیغام دیتی ہے ، پاکستان سے بلوچ عوام کی محبت اور وفاداری آج بھی قائم ہے ، انھوں نے مزید کہا کہ کثیرالثقافتی یکجہتی کے فروغ کے لئے ملک کی دیگر قومیتوں کو بھی بلوچ عوام کی ثقافت امن و محبت کا پیغام دیتی ہے ، الطاف حسین نے مزید کہا کہ بلوچستان کی تہذیب اور ثقافت پاکستان کی دنیابھر میں پہچان ہے۔

مزید خبریں :