02 مارچ ، 2014
کراچی …جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کراچی کو ایک بار پھر امن کا گہوارہ بناکر دم لیں گے۔جماعت اسلامی کراچی کے امیر کاکہنا تھا کہ کراچی میں بدامنی ،قتل و غارت گری ٹارگٹ کلنگ اوبھتہ خوری ایسے مسائل ہیں جن سے عوام کو نجات دلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان خیالات اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کو ایک بار پھر امن کا شہر بنا کر دم لیں گے۔حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ تمام سازشوں کے باوجود عوام کے دلوں سے اسلام اور پاکستان کی محبت ختم نہیں کی جاسکتی۔