02 مارچ ، 2014
لاہور…لاہور میں جشن بہاراں کی تقریبات کا آغاز ہو گیا،افتتاحی تقریب کچھ شرکاء کی سیکیورٹی اہلکاروں سے جھگڑے پر بدنظمی کا شکار ہو گئی ،لاٹھی چارج سے ایک شہری زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب لاہور کے جیلانی پارک میں ہوئی،مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے تقریبات کا افتتاح کیا ،اس موقع پر آتشبازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یوتھ فیسٹیول کی طرح جشن بہاراں سے بھی نوجوانوں کے دلوں میں بھرپور جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے،ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں جلد میٹرو بس سے بھی بڑا منصوبہ شروع کیا جائے گا جو پورے شہر کے گرد گھومے گا۔