02 مارچ ، 2014
کراچی…سربراہ پاکستان سْنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے طالبان کیخلاف جنگ بندی کے حکومتی اعلان کو مستردکر تے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے 60ہزارشہداء کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی ہے۔ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے ذریعے حکومت نے ایک مرتبہ پھر قوم کو دہشتگردوں کے سپردکردیا ہے۔طالبان کی جانب سے وقتی جنگ بندی کااعلان محض دھوکہ ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا پولیو ورکر زاور سکیورٹی اہلکاروں کے قاتل کسی صورت رحم کے مستحق نہیں ہیں۔حکومت دہشتگردوں کو مضبوط ہونے کاموقع نہ دے اورقاتلوں کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کافیصلہ قائم رکھاجائے۔