02 مارچ ، 2014
لاہور…مجلس وحدت المسلمین پنجاب کا کہنا ہے کہ طالبان کی عارضی جنگ بندی قبول نہیں ،یہ اعلان دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے منتشر کرنے کی سازش ہے ،لاہور میں مجلس وحدت المسلمین پنجاب کی مجلس شوریٰ کا اجلاس علامہ عبدالخالق اسدی کی صدارت میں ہوا ،جس میں دہشت گردی ، امن و امان اور دیگر مسائل پر تشویش کا اظہارکیا گیا ، علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں طالبان کی جنگ بندی قبول نہیں، وہ فوری طور پر ہتھیار ڈالیں ،عارضی جنگ بندی کا اعلان قومی اتفاق رائے کو منتشر کرنے کی سازش ہے ،ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت المسلمین انسداد پولیو مہم میں بھرپور حصہ لے گی۔